Wednesday 17 February 2021

فعل کی قسمیں fel ki qismen

 فعل کی قسمیں 

Urdu me fe'al ki qismen

  پیارے بچو ! آپ تمام نے پچھلے بلاگ میں فعل کی قسمیں اور ان کی تعریف کیا کیا ہیں ان تمام کے متعلق پڑھا ہوگا۔ اس شمارے سے آپ کو سلسلہ وار فعل کی اقسام کے بارے میں پڑھنے کو ملے گا۔بچو! آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ زما نہ تین قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو گزر چکا ہوتا ہے جیسے آپ پچھلی گرمی کی چھٹی میں گھومنے گئے تھے۔ وہ وقت اور زمانہ گزر گیا جس میں آپ چھٹی پر گئے تھے اس لیے اس زمانے کو ماضی کہتے ہیں۔دوسرا زمانہ وہ ہوتا ہے جو آپ کے سامنے ابھی گزر رہا ہے یا جس حالت میں آپ ابھی ہیں جیسے ابھی آپ نیا کھلونا پڑھ رہے ہیں یا آپ کے استاد آپ کو ابھی پڑھ کر سنارہے ہیں، تو یہ زمانہ حال ہوا۔تیسرا زمانہ وہ ہوتا ہے جس کو آپ نے نہ کیا ہے نہ کیا تھا اور نہ ہی کر ر ہے ہیں ، بلکہ کر یں گے جیسے آپ سفر میں جائیںگے ، کہیں شادی یا رشتہ داری میں جائیںگے تویہ زمانہ مستقبل ہوا۔یعنی : دیکھا یا دیکھا تھا ماضی ، دیکھ رہے ہیں حال ، دیکھیںگے مستقبل۔ فعل کی تینوں قسموں کے جاننے کے بعد ابھی صرف فعل ماضی کے بارے میں جانتے ہیں۔

فعل ماضی : اس فعل کو کہتے ہیں جس میں کوئی کام گزرے ہوئے زمانے میں ہوا ہو یا ہوا تھا جیسے بچے اسکول چلے گئے یا بچے اسکول گئے تھے۔ فعل ماضی کی چھ قسمیں ہیں۔ماضی مطلق، ماضی ، قریب ، ماضی بعید ، ماضی استمراری ، ماضی شکیہ ، ماضی شرطیہ یا تمنائی 

فعل ماضی مطلق: اس فعل کہتے ہیں جس سے صر ف اس چیز کا پتہ چلے کہ وہ کام گزشتہ زمانے میں ہوا ہے ، گزشتہ زمانے میں کب ہوا ہے اس کے بارے میں کچھ واضح طور پر سمجھ میں نہ آئے جیسے۔ صبا نے کتاب پڑھی ، ظفر اسکو ل گیا ، امی نے کھانا پکا یا وغیرہ ان مثالوں میں پڑھی ، گیا اور پکا یا ماضی مطلق ہیں۔

ماضی مطلق بنانے کا قاعدہ اس طر ح ہے کہ اس میں مصدر کی جو علامت ’ نا ‘ ہوتی ہے جیسے ’پکا نا ‘ میں ’نا ‘ اس کو ہٹا کر کے اس میں ’ الف‘ یا ’ ی ‘ بڑھانے سے ماضی مطلق بنتا ہے جیسے ’پکانا‘ سے ماضی مطلق ’پکایا ‘ یا ’ پکائی ‘ وغیرہ۔

بچو! اب تک ہم گردان کو نہیں جانتے تھے لیکن اس شمارہ سے ہم گردان بھی سیکھیں گے جس کو انگلش میں Tens کہتے ہیں۔ اردو میں گردان کے چھ صیغے ہوتے ہیں 

(۱ ) واحد غائب : جس میں کسی ایک غائب شخص کے کام کرنے کے بارے میں معلوم ہو مثال کے طور پر آنا مصدر سے ماضی مطلق ہوا ’’ وہ آیا ‘‘ ، ’’ وہ آئی‘‘ وغیرہ

(۲) جمع غائب : جس میں ان لوگوں کے کام کے بارے میں معلوم ہو جو آپ کے سامنے نہیں ہیں ان کی تعداد دو ہو یا دو سے زائد ہو جیسے ’’ وہ آئے ، ’’ وہ آئیں‘‘ وغیرہ

(۳) واحدحاضر: جس میں سامنے موجود ایک شخص کے کا م کرنے کے بارے میں پتہ چلے ، جیسے ’ تو آیا ‘،’ توآئی ‘ ، ’ آپ آئے ‘ ،‘ آپ آئیں‘وغیرہ

(۴)جمع حاضر: جس میں سامنے موجود دو یا دو سے زائد شخص کے کام کے بارے میں معلوم ہو جیسے’ تم سب آئے ‘ ، ’ تم سب آئیں ‘ ، ’ آپ سب آئے ‘ ، ’ آپ سب آئیں ‘وغیرہ

(۵)واحد متکلم : جس میں بو لنے والے ایک شخص کے کام کے بارے میں معلوم ہو ، جیسے ’میں آیا ‘ ، ’ میں آئی ‘۔

(۶) جمع متکلم : جس میں بولنے والے دو یا دو سے زیادہ کے کام کے بارے میں معلوم ہو جیسے ’ ہم آئے ، 

No comments:

Post a Comment

’’ دیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے ‘‘

’’ دیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے ‘‘  نئے پرانے چراغ پر اجمالی رپورٹ  ڈاکٹر امیر حمزہ      شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی فرد ا...